سوات(سوات نیوز)ضلع سوات کے مرکزی شہر مینگور کے علاقہ اخون بابا، شگئی میں مبینہ طورپر شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی قتل کردیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ سیدو پولیس کے مطابق مقتولہ مسماۃ(ث) کی شادی گل محمد سے ہوئی تھی جو پہلے سے شادی شدہ تھا۔ گل محمد محنت مزدوری کی غرض سے مقسط میں تھا۔ کچھ روز قبل چھٹی پر آیا تھا۔ ہفتہ کے روز گل محمد نے نامعلوم وجوہات کی بنا پرگھر میں بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔ ملزم کے مقتولہ دوسری بیوی سے تین بچے ہیں۔ سیدو شریف پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔اور ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔
1,445 total views, no views today
Comments



