کانجو ، تھانہ یونین کونسل کانجو کےایس ایچ او محمد سیراج خان نے اطلاع ملنے پر کامیاب کاروائی کرتے ہوئے پائندہ محمد ولدصاحب اللہ ساکن علیگرامہ کے قبضہ سے 12عدد کٹ شدہ گاڑیاں کرلیں۔ایس ایچ او محمد سیراج خان نے اطلاع ملنے پر انعام موٹر بارگین پر چھاپہ مار کر پائندہ محمدولد صاحب اللہ کے قبضہ سے 12عدد کٹ شدہ گاڑیاں برآمد کرکے اپنی تحویل میں لے لیں۔اس کے بعد ایک اور اطلاع پر ٹرک نمبر C-8969 KPK کو روک کر اس کی بھرپور تلاشی شروع کی۔ٹرک کو اینٹوں سے لوڈکیا گیا تھا۔جب ٹرک کی اندر تلاشی لی گئی تو اندر سے ایک عدد ڈائنا اور چار عدد موٹر کار سکریپ گاڑیاں ملیں جوکہ کٹ گاڑیاں بنانے کے لئے لے جائی جارہی تھیں۔ٹرک ڈرائیور محمد اسحاق خان ولد بخت زمان ساکن فیض آباد سیدوشریف اور پائندہ محمد ولدصاحب اللہ کو گرفتار کرکے ان کے خلاف قانونی کاروائی شروع کی ہے۔اس موقع پر SHOمحمد سیراج خان نے روزنامہ چاند کے نمائندہ شاہ خان کو اپنے انٹرویو میں کہا کہ ہم نے غیر قانونی گاڑیوں اور اس کام میں ملوث تمام افراد کے خلاف ترجیحی بنیادوں پر کاروائی اور اپنے کام کا آغاز کرلیا ہے۔اور کسی بھی آدمی کو قانون کو اپنے ہاتھ میں لے کر اپنے آپ کو قانون سے بالاتر سمجھنے کی اجازت نہیں دیں گے۔اور جو کوئی بھی قانون کی خلاف ورزی کریگا یا قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے کی کوشش کریگا اس کو جلد سے جلد قانون کے کٹہرے میں لاکھڑا کیا جائیگا۔
626 total views, no views today


