کبل،تھانوں کے سطح پر قائم مصالحتی کمیٹیاں مقدمات نمٹانے میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں تمام مقدمات قانون ،شریعت اور ریونیو ریکارڈ کے بنیاد پر حل کئے جاتے ہیں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن،ڈی آئی جی،ڈی پی او اور خصوصا ڈی ایس پی حسین باچا ،ایس ایچ او رحمت علی خان کے سرپرستی و رہنمائی میں پولیس سٹیشن کبل کے سطح پر 60مقدمات خوش اسلوبی سے نمٹائے گئے ان خیالات کا اظہار تھا نہ کبل کے سطح پر قائم مصالحتی کمیٹی کے ممبر محمد رفیق آف ہزارہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا
انہوں نے کہا کہ تھانوں کے سطح پر قائم مصالحتی کمیٹیاں چھوٹے مقدمات نمٹا نے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ تھانہ کبل کے سطح پر ستمبر سے تاحال 80مقدمات داخل ہوئے جن میں سے 60مقدمات مصالحت کے تھرو خوش ااسلوبی سے نمٹائے گئے جبکہ باقی ماندہ میں کچھ زیر سماعت ہیں اور چند مقدمات میں فریقین کے عدم تعاون کی وجہ سے کمیٹی نے عدالت جانے کا مشورہ دیا ہے انہوں نے کہا کہ بغیر کسی خرچ کے مقدمات نمٹانے پر عوام کا مصالحتی کمیٹیوں پر اعتماد مزید پختہ ہوگیا ہے جبکہ DRCممبران نے یقین دلایا ہے کہ لوگوں کے مابین مصالحت اور عدالتوں پر بوجھ کم کرنے کے لئے اٹھائے گئے حلف کی مکمل پاسداری کرینگے اور حکومت کے اعتماد کو ہرگز ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔
319 total views, no views today


