مینگورہ(ناصرعالم)کل کا سورج تین جماعتی اتحاد کی فتح کی نوید لے کر طلوع ہوگا،ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کیلئے ساتھیوں نے بھرپوراندازمیں مہم چلائی،ہمارے مشترکہ پینل کے تمام امیدواران جذبہ خدمت سے سرشارہیں جو برادری کے مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ لوگوں کو فوری انصاف کی فراہمی کی صلاحیت رکھتے ہیں،ان خیالات کااظہار تین جماعتی اتحاد جس میں اسلامک لائرزموومنٹ،انصاف لائرز فورم اور پیپلز لائرزفورم شامل ہیں کے نامزدامیدوارو ں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدارت کے امیدوار ساجدعلی ایڈووکیٹ نے کیا،انہوں نے کہاکہ وکلاء کے مسائل سے باخبر ہیں جن کے حل کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں گے جبکہ وکلاء کے حقوق کے حصول کیلئے بھی ہر ممکن کوشش کریں گے،وکلاء ہی کے تعاؤن سے کل کے الیکشن میں کامیابی حاصل کریں گے،برادری کی خدمت اور مظلوموں کو فوری انصاف کی فراہمی ہماری ترجیحات میں ہیں جس کی تکمیل تک کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں گی،وکلاء کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے،اجلاس سے دیگر امیدواروں صدرعمر فاروق بادشاہ،جائنٹ سیکرٹری محمد الیاس خان،جنرل سیکرٹری نصیراللہ خان،لائبری سیکرٹری اصف اقبال اوفنانس سیکرٹری حمزہ عباس ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا،انہوں نے کہاکہ 27مارچ کے الیکشن کیلئے تیاریاں مکمل ہیں جس کیلئے ہمارے ساتھیوں نے بھرپور اندازمیں مہم چلائی ہے کل کے انتخابات میں نمایاں کامیابی حاصل کریں گے،انہوں نے کہاکہ ہم عوام اور بنچ کے مابین پل کا کرداراداکررہے ہیں جبکہ برادری کے حقوق کے حصول،مسائل کے حل اور لوگوں کو فوری انصاف کی فراہمی کیلئے ہرممکن کوشش کررہے ہیں،انہوں نے کہاکہ ایک جذبے کے تحت میدان میں نکلے ہیں برادری کی مشکلات کو دورکرنے کیلئے تمام تر صلاحیتیں اور دستیاب وسائل بروئے کارلائیں گے،انہوں نے کہاکہ بار کو مزید فعال اور برادری کو مظبوط بنانے کیلئے ایک مربوط پروگرام لارہے ہیں جس کے فوری اور مثبت نتائج سامنے آئیں گے،انہوں نے کہاکہ 27مارچ تین جماعتی اتحاد کی فتح کا دن ثابت ہوگا،وکلاء کو مایوس نہیں کیا جائے گا بلکہ قدم قدم پر ان کی ترجمانی اور نمائندگی کرکے ان کے اعتماد کو بحال رکھیں گے۔
848 total views, no views today



