مینگورہ(ناصرعالم) وکلاء کودرپیش مسائل سے آگاہ ہیں جن کے حل اور حقوق کا حصول کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھاؤں گا،وکلاء کے تعاؤن سے کامیابی حاصل ہوگی،برادری کی خدمت اور مظلوموں کو فوری انصاف کی فراہمی میرا مشن ہے جس کی تکمیل تک کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے،موقع ملنے پر برادری کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے،ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخانات میں جنرل سیکرٹری شپ کیلئے آزادحیثیت سے حصہ لینے والے نوجوان وکیل واجدعلی شاہ ایڈووکیٹ نے کیا ہے،انہوں نے کہاکہ 27مارچ کے الیکشن میں بھروپوراندازمیں حصہ لے رہاہوں، عوام اور بنچ کے مابین پل کا کرداراداکرنا ترجیحات میں ہے جبکہ برادری کے حقوق کے حصول،مسائل کے حل اور لوگوں کو فوری انصاف کی فراہمی کیلئے ہرممکن کوشش کریں گے،انہوں نے کہاکہ ایک جذبے کے تحت میدان میں نکلا ہوں برادری کی مشکلات کو دورکرنے کیلئے تمام تر صلاحیتیں اور دستیاب وسائل بروئے کارلاؤں گا،انہوں نے کہاکہ بار کو مزید فعال اور برادری کو مظبوط بنانے کیلئے میرے پاس پروگرام موجود ہے جسے الیکشن جیتنے کے بعد عملی جامہ پہناؤں گا،انہوں نے کہاکہ کافی سوچ سمجھ اور مشاورت کے بعد اس سال بار کے الیکشن میں آزاد حیثیت سے حصہ لے رہاہوں وکلاء برادری ساتھ دے رہی ہے ان کے تعاؤن سے 27مار چ کے انتخابات میں نمایاں کامیابی حاصل کروں گا جس کے بعد اپنے تمام تر وعدوں کو عملی جامہ پہنا ئیں گے،کسی بھی وکیل کو مایوس نہیں کیا جائے گا بلکہ قدم قدم پر ان کی ترجمانی اور نمائندگی کرکے ان کے اعتماد کو بحال رکھوں گا۔
1,076 total views, no views today



