سوات(سوات نیوز)سیدو شریف ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن کے منسوخی کا معاملہ، وفاقی وزیر مراد سعید کی کوشیشوں سے فلائٹ آپریشن دوبارہ بحال،وفاقی وزیر مراد سعید سے سی ای او پی آئی اے ارشد ملک کی ملاقات،ملاقات میں وفاقی وزیر مراد سعید نے سی ائ او پی ائی اے کو فلائٹ آپریشن کے معطلی سے اگاہ کیا، 17 سال بعد سوات کے سیدو شریف ایئر پورٹ پر پروازیں شروع کرنے کا اعلان،انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی، پہلی پرواز جمعہ 26 مارچ کو سیدو شریف ائیر پورٹ پر لینڈ کرے گی،وفاقی وزیر مراد سعید نے فیصلہ علاقائی سیاحت کے فروغ کیلئے خوش ائند قرار دے دیا،مالاکنڈ ڈویژن کے رہائشیوں کیلئے انٹرنیشنل پروازوں کی بھی خوشخبری سنا دی، وفاقی وزیر مراد سعید کے مطابق پہلے مرحلے میں ڈومیسٹک دوسرے میں عالمی پروازوں کا آغاز کریں گے،عالمی پروازوں کی شروعات سے قبل ائیرپورٹ کو عالمی معیار کے مطابق توسیع دی جائے گی،فیصلے سے علاقائی سیاحت کو زبردست فائدہ اور سیاحوں کو سہولت ملے گی،وزیراعظم کے ویژن کے تحت سیاحت کے فروغ کیلئے آسان رابطوں کا فروغ ناگزیر تھا،سی ای او پی آئی ارشد ملک اور وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کے تعاون پر شکر گزار ہوں،17 سال بعد علاقے کی عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کرنے پر خوشی ہے،یہ سوات کے عوام کیلئے ایک تاریخی اور یادگار موقع ہو گا، وفاقی وزیر مراد سعید
1,314 total views, 2 views today