سوات(سوات نیز)وزیر اعلی محمود خان کے زاتی دلچسپی پر کویڈ کے مریضوں میں اضافے کے پیش نظر سیدو شریف اسپتال میں سنٹرالیز آکسیجن پلانٹ انسٹال کر دیا گیا، ترجمان سیدو شریف ہسپتال کے مطابق اکیسجن پلانٹس کی کیپیسٹی 8400ایم 3 ہے پلانٹس سے کویڈ کے تمام مریضوں کو 24 گھنٹے بلا تعطل اکسیجن گیس کی فراہمی یقینی ہوگی ، ترجمان سیدوشریف اسپتال کے مطابق پلانٹس اسپتال کے تمام شعبوں کو بلا رکاوٹ اکیسجن گیس فراہم کرے گا، ترجمان کے مطابق پلانٹس سے اسپتال پر آکسیجن کا 90 فیصد لوڈ ختم ہو جائے گا، پلانٹس سے مالاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع کے کریٹیکل مریضوں کی بروقت ضرورت پوری ہوگی، پلانٹس میں 1300(249سی ایف ٹی) آکسیجن سلنڈر کی کیپیسٹی موجود ہیں۔
762 total views, no views today
Comments



