مینگورہ، قومی وطن پارٹی کے ضلعی پریس سیکرٹری بہرام خان عثمان خیل نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت اورممبران اسمبلی اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے اقتدارسے الگ ہوجائیں کیونکہ کئی سال گزرنے کے باوجودبھی اس حکومت نے عوا م کی فلاح وبہبوداورصوبے کی ترقی کیلئے کچھ نہیں کیا،ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سندھ اسمبلی کی خاتون ڈپٹی سپیکر نے جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی ممبرا ن کے استعفے منظورکئے مگر صوبائی حکومت اورعمران خان استعفے دینے کا بہانا بنا کر نے عوامی خدمت سے پہلو تہی کررہے ہیں حالانکہ یہ لوگ باقاعدگی کیساتھ تنخواہیں ،ٹی اے ،ڈی اے اوردیگرمراعات وصول کررہے ہیں،انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے ممبران کے استعفے منظورنہ کرنا وزیراعظم نوازشریف کی کم ہمتی اورناکامی کا ثبوت ہے کیونکہ پی ٹی آئی کے ممبران نے استعفے جمع کرائے ہیں مگر نوازشریف ان کی منظوری میں پس وپیش سے کام لے کر پی ٹی آئی کو مزید لوٹ مارکے مواقعے فراہم کررہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ صوبہ خیبرپختونخواکے عوام کو اس وقت کئی قسم کے مسائل اورمشکلات کا سامنا ہے مگر صوبائی حکومت کو اس کا کوئی احساس نہیں بلکہ ممبران اسمبلی ذاتی مفادات کیلئے ہاتھ پاؤں مارنے میں مصروف عمل ہیں ،انہوں نے کہاکہ عمران خان اوران کی ٹیم کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے صوبائی حکومت عوام میں اپنا اعتماد کھو چکی ہے لہٰذہ اس سے قبل کہ عوام ان کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں اسے چاہئے کہ اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے ازخوداقتدارسے الگ ہوجائیں ۔
809 total views, no views today


