سوات (سوات نیوز)وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی ہدایت پر فوکل پرسن ٹو چیف منسٹر ممبر صوباٸی اسمبلی میاں شرافت علی اور سپیشل سیکرٹری ٹو چیف منسٹر محمد خالق کاکا کا سول ہسپتال مدین کا تفصیلی دورہ .اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بحرین ہدایت اللہ خان بھی موجود تھے.
انہوں نے ہسپتال کی مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کاجاٸزہ لیا.انہوں نے اس موقع پر ہسپتال میں ڈیوٹی دینے والے افراد کاریکاڈ بھی چیک کیا اور اس حوالہ سے اور ہسپتال میں مسنگ فیسیلیٹیز کے حوالہ سے اعلی حکام سے رابطہ کرکے انہیں خصوصی ہدایات بھی جاری کیے.
انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوۓ کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان بہت جلد پی کے 2 کا تفصیلی دورہ کرے دوسرے منصوبوں کے علاوہ ہسپتال کی باقاعدہ افتتاحی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شریک ہونگے اوراس حوالہ سے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے.
937 total views, no views today



