سوات(سوات نیوز)صوبائی حکومت نے سوات موٹروے فیز2 چکدرہ ٹو فتح پور 80 کلومیٹر کا ٹینڈر جاری کردیاہے۔ مختلف قومی اخبارات میں ٹینڈر جاری کرکے کمپنیوں سے ٹینڈر جمع کرانے کی اپیل کی ہے ۔ سوات موٹروے کا پہلا مرحلہ کرنل شیر خان انٹرچینج سے چکدرہ تک تھا جو مکمل ہوگیا یے۔
آب دوسرے مرحلہ پر کام شروع کرنے کیلئے باقاعدہ ٹینڈرز جاری کیا گیا ہے ۔سوات موایکسپریس وے کا دوسرا مرحلہ چکدرہ سے شروع ہوگا اور مینگورہ سے ہوتاہوا فتح پور جوکہ حلقہ پی کے ٹو کا حصہ یے وہقں پر اختتام پذیر ہوگا ۔
اس دوسرے مرحلہ کااعلان گزشتہ سال وفاقی وزیر مواصلات مرادسعید اور وزیراعلی۔محمود خان نے کیا ۔
1,651 total views, no views today
Comments



