دیر لوئیر (محمد جلیل)تحصیل ادنیزائی کے علاقہ سم پٹے ٹیکنئی لوئر دیر میں دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ، نوسالہ عالیان ولد اور اٹھ سالہ طفل جلال سکول سے واپسی پر ابیاشی والے تالاب میں نہانے گئے تھے، تفصیلات کے مطابق لوئردیرآدینزئی کے علاقہ سم پٹے ٹیکنئی میں گزشتہ روز دو بچے نو سالہ عالیان ولد غفوررحمان اور اٹھ سالہ طفل جلال ولد سادہ گل ابیاشی والے تالاب میں نہاتے ہوئے ڈوبنے سے جاں بحق ہوگئے ،بتایاجاتاہے کہ دونوں بچے سکول سے واپس آکر آبپاشی کے لئے بنائے گئے تالاب میں نہانے کے لئے گئے تھے ۔ دونوں کو چکدرہ ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا دونوں کو اپنے ابائی گاوں ٹیکنئی میں سپر دخاک کردیا گیا دونوں بچے اپس میں قریبی دوست اور رشتہ دار بھی تھیں ۔
1,883 total views, no views today



