سوات، وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم کی تاخیر سے تقسیم سے ضلع سوات کے سینکڑوں طلباء وطالبات متاثر، وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف نے پچھلے سال ملک بھرکے طرح سوات یونی ورسٹی کے سینکڑوں طلباء کے لئے لیپ ٹاپ سکیم کا اعلان کیا تھا پر ہونہار طلباء سے ڈیٹا اکھٹاکیاہے اور اس کے لئے یونی ورسٹی آف سوات چھ مہینے قبل سینکڑوں لیپ ٹاپ فراہم بھی کئے ہیں اس کے ساتھ ہائرایجوکیشن کمیشن نے اپنے ویب سائٹ پر مستحق طلباء وطالبات کے ناموں کا اعلان بھی کردیاہے مگر لیپ ٹاپ کی تقسیم مسلسل سست روی کاشکارہے یونی ورسٹی آف سوات کے انتظامیہ کے مطابق ان کو تاحال ہائر ایجوکشن کے طرف سے تقسیم کے احکامات وصول نہیں ہوئے اس لئے تاخیر کے شکار ہے جبکہ کئی طلباء وطالبات نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ ان کا نام میرٹ لیسٹ میں اچکے ہیں اور اب امتحانات بھی سرپرہے کئی طلباء خاص کر ماسڑکے طلباء وطالبات کے ریسرچ اور انٹرن شپ جاری ہیں اور ان ہی مقصد کے لئے یہ سکیم شروع کیا گیا ہے مگر تاخیر سے تقسیم نے اس مقصد کو شدید متاثر کیا ہوا ہے ۔ ہارئر ایجوکیشن کمیشن مسلسل مختلف بہانوں سے لیپ ٹاپ کی تقسی روک رہی ہیں، طلباء نے وزیر اعظم کے مشیر امیرمقام سے خصوصی طورپر اپیل کی ہے کہ اس مسلئے کو حل کرنے میں ذاتی دلچسپی لے کر مستحق اور قابل طلباء کو فوری طورپر لیپ ٹاپ فراہم کریں جوکہ پہلے ہی سے یونی ورسٹی آف سوات کو فراہم کئے جاچکے ہیں اور کام چورا ہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائیں۔
766 total views, no views today


