مینگورہ،پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹرخالد محمودخالد نے کہاہے کہ ان کی کوششوں سے مینگورہ کے نو یونین کونسلوں میں سوئی گیس کم پریشراورلوڈشیڈنگ کا مسئلہ کافی حدتک حل ہوچکاہے اگرپھر بھی ان یونین کونسلوں میں کہیں بھی گیس کا کوئی مسئلہ ہو تو صارفین براہ راست ہم سے رابطہ کریں ان کی شکایت اسی وقت دور کرنے کیلئے اقدامات کریں گے،انہوں نے کہاکہ مینگورہ شہر کے علاقہ شاہدرہ،نویکلے،گنبدمیرہ،رنگ محلہ ،سیدوشریف،فیض آباد،گل کدہ وغیرہ سے گیس لوڈشیڈنگ اورکم پریشرکی شکایات موصول ہورہی ہیں جنہیں دورکرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں اوراس سلسلے میں ہم سیاست سے بالاتر ہوکر بغیر کسی لالچ کے اقدامات اٹھارہے ہیں،انہوں نے کہاکہ گیس کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کیخلاف عدالت میں کیس دائر کیاتھا جس کا فیصلہ صارفین کے حق میں ہواہے اورعدالتی فیصلے سے عوام مطمین ہیں ،انہوں نے کہاکہ گیس لوڈشیڈنگ کے مکمل خاتمہ تک چین سے نہیں بیٹھیں گے تاہم اس سلسلے میں عوام کو ہماراساتھ دیناہوگا۔
1,094 total views, no views today


