اوٹاوا(سوات نیوز)ٹھنڈے کینیڈا میں بلا کی غیرمتوقع گرمی سے 84سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، درجہ حرارت میں اچانک اور غیرمعمولی اضافہ ہوا، پارہ پہلی بار 49.5ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا،ہیٹ ویو سے ہلاکتوں کی تعداد 233سے تجاوز کر گئی۔عالمی میڈیا کے مطابق اکثر سرد رہنے والے کینیڈا میں شدید گرمی، لوگ جھلس کر رہ گئے، ہیٹ ویو سے مرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، حبس اور گھٹن سے دم توڑنے والے افراد میں زیادہ ترمعمر اور بیمار افراد شامل ہیں، گرمی سے کینیڈا کا مغربی علاقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں درجہ حرارت 49.5 ڈگری تک پہنچ گیا، برٹش کولمبیا میں 70سے زائد ہلاکتیں ہوئیں، شدید گرمی کے باعث سب سے زیادہ ہلاکتیں شہر وینکورمیں ہوئیں، وینکور کینیڈا کے سردترین علاقوں میں سے ایک ہے اور اسی لیے لوگوں کے گھروں میں ایئرکنڈیشنر نہیں تھے۔محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت جمعہ سے بڑھنا شروع ہوا تھا اور مزید کئی روز تک گرمی بڑھنے کا امکان ہے،امریکا کے شمال مغربی علاقوں میں بھی گرمی کی لہر شدت اختیار کرتی جا رہی ہے،پورٹ لینڈ، اوریگون، سیٹل اور واشنگٹن میں 1940کے بعد پہلی مرتبہ ریکارڈ درجہ حرارت سامنے آیا۔
708 total views, no views today



