سوات(سوات نیوز)پی ڈی ایم جلسہ کیلئے ن لیگ کے مرکزی قیادت سوات پہنچ گئی، ن لیگ کے مرکزی صدر شہباز شریف ، سابق وزیرا عظم شاہد خاقان عباسی اور پی ایم ایل این سکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب مالم جبہ میں موجود ہیں، مالم جبہ میں زپ لائن سے لطف اندوز ہوئی ، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، مریم اورنگزیب ارام سے زپ لائن پر بیٹھی اور خطرناک ایڈونچر کو انجوائے کیا، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں لوگوں نے ان کے ویڈیو پر خوب دلچسپ تبصرے کئے ۔
796 total views, no views today
Comments



