سوات میں آلائیشوں اور قربانی کی باقیات ٹھکانے لگانے کا آپریشن مکمل، چار روزہ آپریشن میں تین سو سےزائد اہلکاروں نے بغیر کسی وقفے کے تیرہ سو ٹن سے زائد آلائیشوں اور باقیات کو ٹھکانے لگا دیا۔

عید قرباں کے موقع پر ڈبلیو ایس ایس کا پہلے سے ترتیب شدہ پلان کے مطابق خصوصی صفائی آپریشن اختتام پذیر ہوا ۔سات لاکھ سے زائد آبادی پر مشتمل مینگورہ شہر کے تمام علاقوں سے قربانی کے جانورں کے الائشوں کو صاف کردیاگیا ہے۔ ڈبلیو ایس ایس سی سوات نے تقریباً 1300 ٹن کچرا تلف کیا جس میں جانوروں کی آلائشیں اور فضلات شامل تھے۔ عید کے پہلے روز 465 ٹن، عید کے دوسرے روز574 ٹن جبکہ عید کے تیسرے روز 245 ٹن آلائشوں کو اُٹھا کر صفائی کا کام مکمل کیا گیا۔
خصوصی صفائی آپریشن عیدالاضحی کا اغاز 20 جولائی 2021 بروز منگل سے کیا گیا جس میں شہر کی صفائی کی گئی کوڑا دانوں کو خالی کیا گیا۔ تمام جامع مساجد کے اطراف اورگلیوں محلوں کی صفائی کی گئی۔ اس خصوصی صفائی مہم میں عوام کی آگاہی کے لیے ماحول دوست بائیو ڈیگریڈیبل شاپرز اور پمفلٹس تقسیم کیے گیے تھے۔ عوام کی آگاہی کے لئے مختلف یونین کونسل کے داخلی اور خارجی راستوں پرجگہ جگہ بینرز بھی لگائے گئے۔ تاکہ عوام کو کلیکشن پوائنٹس معلوم ہو اور گندگی کے پھیلاؤ کو بروقت روکا جاسکے۔ عید کے تین دنوں ڈبلیو ایس ایس کا مدگار نمبر 1334 بحال تھا۔ تاکہ کسی بھی شکایت کی صورت میں عوام بروقت رابطہ کرسکے۔

اس خصوصی صفائی مہم میں 55 سے زائد گاڑیوں نے حصہ لیا جس میں شیول، ٹریکٹر ٹرالی ،کمپیکٹر, سکپ لوڈرز ملٹی لوڈر, ڈمپر، ہیوی مشینری جس میں ایکسیویٹرشامل تھا۔ سوزوکی منی ٹرپرز، میڈیم سائز ڈمپر (ڈائنہ) فرنٹ اور لوڈرز لفٹنگ / لوڈنگ کیلئے عید آپریشنز کے لیۓ تین دن کے لئے کرایہ پر رکھا گیا۔
عید کی خصوصی صفائی آپریشن میں ڈبلیو ایس ایس سی سوات کے سی ای او انجئنر شیدا محمد کی نگرانی میں، جنرل منیجراصف سلیم سمیت ہیومن ریسورسز میں انتظامی افسران منیجر اپریشنزمیاں شاہد علی، ڈپٹی منیجر طاہر خان، اسیسٹنٹ منیجر وقاص خان سمیت 300 سے زائد سنیٹیشن اہلکاروں اور ڈرائیوروں نے حصہ لیا جبکہ پرائیوٹ بنیادوں پر 50ڈیلی ویجیز اہلکار تھے۔ عید کے پہلے دن ڈبلیو ایس ایس سی سوات کے اہلکاروں نے آلائشوں کو ٹھکانے لگا نے کا کام شروع کر دیا جو کہ رات 10 بجے تک جاری رہا۔ یہی سلسلہ عید کے دوسرے اور تیسرے دن بھی برقرار رہا اور تیسرے دن شام تک تما م آلائیشوں کا ٹھکانے لگا کر کلیکشن پوائنٹس کو کلورین واٹر کے ساتھ دھو کر اس پر چونا ڈال دیا گیا۔ اس کے علاوہ ڈمپنگ گراؤنڈ میں بھی چونا ڈالا گیا۔ ڈبلیو ایس ایس سی سوات کے اہلکاروں نے اپنے دائرہ کار کے علاقوں میں 130 کے قریب کلیکشن پوائنٹس بنائے تھے جن کے بارے میں مینگورہ کے عوام کو مختلف مقامات پر پینافلیکس آویزاں کرکے آگاہ کر دیا گیا تھا۔ آلائشوں کو گلیوں کوچوں سے اکھٹا کر کے کلیکشن پوائنٹس تک لایا گیا جو بڑی گاڑیاں تھی وہ سیدھے مین ڈمپینگ سائیٹ پر لے کچرا لے لرکے تلف کرتے رہیں۔ منی ڈمپر،سوزکی اور ڈائنہ کی مدد سے آلائشون کو مختلف سٹیشن پر منتقل کیا گیا۔ اسکے علاوہ ایکسکیویٹر کی مدد سے ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے ڈمپینگ سائٹ پر بھی کام جاری رہا۔
1,092 total views, no views today



