اسلام اباد(سوات نیوز) پاکستان۔کے وفاقی دارالحکومت اسلام اباد میں بدھ کے صبح بادل پھٹنے سے تیز بارش شروع ہوگئی اور دیکھتے ہی دیکھتے ندی نالوں اور سڑکوں پر سیلاب اگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مارگلہ ہلز پر بادل پھٹنے سے اسلام اباد کے مختلف سیکٹرز میں سیلاب اگیاہے۔ جس سے گھروں، عمارتوں اور گاڑیوں کو شدید نقصان ہہنچایے ۔ سیلاب سے ممکنہ تباہی کے پیش نظر وفاقی حکومت نے پاک فوج کو امدادی سرگرمیوں کیلئے طلب کرلیاہے ۔ سوشل میڈیا پربھی مختلف ویڈیو وائرل ہوگئی ہیں جس میں سیلاب کے تباہ کاریوں کو دیکھاجاسکتاہے ۔ ابھی تک اسلام اباد راوالپنڈی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری یے۔ وفاقی حکومت اور این ڈی ایم اے نے عوام کو ندی نالوں اور دریاوں سے دور رہنے کی ہدایات جاری کی ہے
578 total views, no views today



