سوات(سوات نیوز)سوات کے تحصیل کبل کے علاقہ کوزہ بانڈئی میں صحافی حبیب خان کے بیٹے پر بااثرافراد کی تشدد،بچہ جان بچانے کے خاطر گھر بھاگ گیا تو بااثرشخص اس کے پیچھے صحافی کےگھر میں اندر گھس کر چادراور چاردیواری کا تقدس پامال کرکے بچے پر بدترین تشددکیا۔
واقعے کے بعد صحافی نے بروقت تھانہ کانجو میں درخواست دی لیکن پولیس نے کوتاہی سے کام لیتے ہوئے ملزم کے خلاف بروقت کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔جس کے بعد ملزمان کودرخواست کا پتہ چلا تو وہ تیش میں آکر اپنے دیگر بھائیوں کے ہمراہ صحافی حبیب خان پر حملہ اورہوگئے جس کے نتیجے میں دونوں فریقین زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس نے صحافی حبیب خان کو گرفتار کرکے مذیدتفتیش شروع کردی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کررہے ہیں دونوں فریقین کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کرینگے۔
516 total views, no views today



