مدین(سوات نیوز) سوات میں ڈاکوؤں نے سیاحوں کی گاڑی لوٹ لی،ڈاکو لاکھوں کی نقدی،سونے کے زیورات اور ایک درجن سے زیادہ موبائل فون لیکر منظر سے غائب،پولیس کے ڈاکوؤں کو کانجو میں پکڑنے کے دعوے کو متاثرہ سیاحوں نے مسترد کر دیا ، تفصیلات کے مطابق کالام سے واپسی پر مدین کے علاقے قندل میں سیاحوں کی گاڑی کو مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے نوک پر لوٹ لیا،ڈاکو 12عدد موبائل ،4تولے سونا اور 4لاکھ روپےسے زیادہ نقدی چھینے کے بعد آ رام سے فرار ہوگئے،واردات کی اطلاع ملتی ہی پورے ضلع کے پولیس کو الرٹ کردیا،پولیس نے جگہ جگہ ناکے لگا کر ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی پولیس نےکانجو کے مقام پر ڈاکوؤں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جسے یہ کہہ کر متاثرہ سیاحوں نے مسترد کر دیا ہے کہ ہمیں لوٹنے والے گرفتار افراد نہیں، عوامی حلقوں میں سیاحوں کے لوٹنے کے پے درپے وارداتوں پر گہری تشویش پائی جاتی ہے جو پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے،دیر اور ملاکنڈ میں اس قسم کے دو وارداتوں پر پولیس سربراہان کو تبدیل کیا گیا ہے لیکن سوات میں یہ پالیسی لاگو نہیں،عوامی حلقوں نے حقائق سامنے لانے اور اس قسم کے سیاح دشمن وارداتوں کا راستہ روکنے کےلئے سخت اور موثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے
962 total views, no views today



