سوات(سوات نیوز)سوات کے تحصیل بریکوٹ کے پولیس سٹیشن غالیگےکےحدود مین جی ٹی روڈ سپارکو پٹرول پمپ بریکوٹ کے قریب ایک TZ جیپ گاڈی نمبری585 اسلام آباد جس میں اسلام آباد کے مہمان سوار تھے اور مالم جبہ سے واپس جا رہے تھے ۔اس دوران ایک موٹر سائیکل جس پر 3 افراد سوار تھے اور ایک کے ہاتھ میں پاکٹ فون بھی تھا نے مذکورہ گاڑی کو روک کر سیاح کی تلاشی لی شناختی کارڈ چیک کئے اور پھر 4 افرادسے 4 عدد موبائل اور نقدی تقریبا 40 ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے معلومات کے مطابق ڈاکوؤں میں ایک پنجابی اور دو پٹھان تھے۔ اور مینگورہ سے پیچھا کر رہے تھے۔سیاح حضرات فی الحال دفتر DSP سرکل بریکوٹ کے اندر موجود ہے۔ جن سے مزیدتفتیش ہورہی ہے۔
686 total views, no views today
Comments



