سوات(سوات نیوز) سوات پولیس نے قندیل کے مقام پر سیاحوں کو لوٹنے والے جن تین افراد کوگرفتار کیا اور ان کو میڈیا کے سامنے ہیش کیا وہ خود سیاح نکلے پولیس کو بڑی شرمندگی اٹھانے پڑی ۔ ڈاکو سمجھ کر گرفتار ہونے والے سیاحوں کا کہناہے کہ ہم تو خود سوات سیر کرنے ائے تھے۔ دوسری طرف جب ان کی تصویریں لوٹنے والے سیاحوں کو دکھادی گئی تو انہوں نے انکار کردیا۔اور کہاکہ ہمیں لوٹنے والے گرفتار افراد نہیں، عوامی حلقوں میں سیاحوں کے لوٹنے کے پے درپے وارداتوں پر گہری تشویش پائی جاتی ہے جو پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے،دیر اور ملاکنڈ میں اس قسم کے دو وارداتوں پر پولیس سربراہان کو تبدیل کیا گیا ہے لیکن سوات میں یہ پالیسی لاگو نہیں،عوامی حلقوں نے حقائق سامنے لانے اور اس قسم کے سیاح دشمن وارداتوں کا راستہ روکنے کےلئے سخت اور موثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے
668 total views, no views today



