چکدرہ(سوات نیوز)اورسیزپاکستانی ان گنت مسائل کے شکار ہیں ، ٹریول اور ریکروٹبگ ایجنسیزکا کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے، حکومت صورتحال قابو کرنے میں ناکام ہوچکی ہے اسٹیبلشمنٹ اور آرمی چیف مداخلت کرکے اورسیز کے مشکلات ختم کریں سابق صوبائی وزیربخت بیدار خان اورسیز اور ریکروٹیگ ایجنسیوں کا پریس کانفرنس میں مطالبہ، تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے ڈویژنل صدر اورسابق صوبائی وزیر بخت بیدارخان نے کہاہے کہ ملک کو سالانہ کروڑوں روپے کا زرمبادلہ دینے والے اورسیزایک عرصے سے سنگین مشکلات سے دوچار ہیں مگر حکومت ٹس سے مس نہیں ہورہی ، ملک کی خارجہ پالیسی مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ، گزشتہ روزٹریول ، ریکروٹنگ ایجنسی مالکان اور اورسیز کے ہمراہ پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر بخت بیدارخان نے تشویش ظاہر کی کہ افغانستان اور وسطی ایشیائی ممالک سے ملائشیاء اور خلیجی ممالک سے اورسیز کا آناجانا جاری ہے جبکہ پاکستان سے پلاءٹس بند پڑے ہیں ، پی پی پی کے تحصیل صدر قیصر علی خان، ٹریول ،ریکروٹنگ ایجنسیز آدینزئی کے صدر محمد امین،قاری نذیر،سید اعزاز جان جبکہ شیرعلی،خالد خان اور افضل پر مشتمل اورسیز سمیت دیگربھی اس موقع پر موجود تھے، بخت بیدارخان نے تشویش کا اظہارکیاکہ اورسیزملک کو سالانہ لاکھوں ڈالرز کازرمبادلہ دے رہے ہیں لیکن ا اج ان کی حالت زور قابل رحم ہے، اورسیز کے ویزے اور اقامے ختم ہوچکے ہیں اور ملائشیاء میں ڈیڑھ سال سے پھنسے پاکستانیوں کے آنے جانے کا کوئی انتظام نہیں کیا جارہا،انہوں نے کہاکہ یہاں ٹریول اور ریکروٹنگ ایجنسی کاکاروبار بھی ٹھپ ہوکررہ گیاہے اور وہ بند دفاتر پر ماہوار لاکھوں اخراجات کانقصان برداشت کررہے ہیں جبکہ حکومت کی طرف سے کوئی ریلیف حاصل نہیں ، بخت بیدار خان نے کہاکہ ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری سمیت ٹریول اور ریکروٹنگ ایجنسیز کی مشکلات کا سبب اورسیز کے مسائل ہیں جن پر قابو پاناوقت کی اہم ضرورت ہے ، انہوں نے کہاکہ ناکام حکومت کے وزیراعظم اور حکومت سے توقعات ختم ہوچکے ہیں اسٹیبلشمنٹ اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر باجوہ فوری مداخلت کرکے اورسیز کو درپیش مسائل و مشکلات ختم کرانے میں اپنابھرپورکردار ادا کریں ۔
640 total views, no views today



