اسلام آباد(ان لائن) جمیعت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ افغان طالبان کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہیں اور ان کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی بھی کراتے ہے۔مولانا فضل الرحمان نے افغانستان میں تحریک اسلامی طالبان افغانستان کی بیس سالہ طویل جہاد کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے انہیں ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تحریک اسلامی طالبان کے امیر مولوی ہیبت اللہ اور ان کے تمام رفقاء کو اس عظیم کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، جمعیت نے روز اول سے امریکا اور نیٹو افواج کے افغانستان پر حملے کو جارحیت اور تجاوز جب کہ طالبان کی مزاحمت کو جائز دفاع قرار دیا تھا، مخلصانہ قربانیوں کے بعد اللہ تعالی کی مدد اور تائید سے طالبان نے اپنے وطن افغانستان کو عالمی قوتوں سے آزاد کرادیا ہے
598 total views, no views today



