سوات(سوات نیوز)رحیم آباد پولیس کی بروقت کاروائی، قتل میں ملوث ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار,دوست نے اپنے ہی دوست کو گولی مار کر قتل کیا تھارحیم آباد پولیس کے مطابق رحیم آباد کے پہاڑی علاقے میں ایک جوان کی نعش پڑی ہیں، ایس ایچ اُو تھانہ رحیم آباد آیاز خان، انوسٹی گیشن سٹاف اور پولیس پر مشتمل ٹیم فوری طور جائے وقوعہ پہنچ کر انوسٹی گیشن ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کئے، جائے وقوعہ سے ایک عدد پستول اور کارتوس بھی برآمد کرلی۔ نعش کے بارے میں معلومات کرتے ہوئے مسمی شتمند ولد بونیرے سکنہ محلہ بخت مند رحیم آباد نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرا بیٹا عابد علی ہے جو کل شام گھر واپس نہیں آیا تھا۔
ضلعی پولیس سربراہ دلاور خان بنگش نے فوری طور پر ایس پی لوئر سوات شاہ حسن، ڈی ایس پی سٹی پیر سید خان اور ایس ایچ اُو تھانہ رحیم آباد آیاز خان کو جلد از جلد اصل ملزم کو ٹریس کرنے کا ٹاسک سونپ دیا، ایس ایچ اُو تھانہ رحیم آباد کے نگرانی میں پولیس ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے چند گھنٹوں کے اندر اندر ملزم حماد خان ولد محمدسلام سکنہ محلہ بخت مند خان رحیم آباد کو گرفتار کر لیا۔وجہ عناد قاتل اور مقتول دونوں دوست تھے کچھ عرصہ قبل دونوں کے دوستی ختم ہو چکی تھی۔
ترجمان سوات پولیس
674 total views, no views today



