پشاور:( ان لائن ) صوبے بھر کے سرکاری اسکولوں میں ڈبل شپ پروگرام کا اجراء کر دیا کیا۔ وزیر تعلیم شہرام خان تراکئی کہتے ہے پہلے فیز میں 120سکولوں میں ڈبل شفٹ پروگرام شروع کر رہے ہیں۔ محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے سرکاری سکولوں میں ڈبل شفٹ پروگرام کا اجرا کر دیا۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر تعلیم خیبر پختونخوا شہرام خان تراکئی کا کہنا تھا پہلے فیز میں 120سکولوں میں ڈبل شفٹ پروگرام شروع کر رہے ہیں۔۔ 120 سکولوں میں 76 میل اور 44 خواتین سکول شامل ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں شہرام خان تراکئی کا کہنا تھا ڈبل شفٹ پروگرام میں اولین ترجیح دور افتادہ علاقوں کو دی گئی ہے جہاں پر سکولوں کی کمی ہے۔ پروگرام کا مقصد ڈراپ آؤٹ ریشو کو کم کرنا اور بچوں بالخصوص خواتین کو نزدیک اسکولوں میں اعلی تعلیم کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ وزیر تعلیم شہرام خان تراکئی کا کہنا تھا ڈبل شفٹ پروگرام فیز 1 کے 120 سکولوں میں 704 ملازمین بھی بھرتی کئے جائیں گے۔a
668 total views, no views today



