مینگورہ، ایس ڈی ایس کے زیر اہتمام امن میرا حق کے نام پر ایک روزہ سیمنار کاانعقاد، سمینار میں صحافیوں، وکلاء برادری، اقلیت اور غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے افتخار، سنت کمار، ضیاء الرحمان، شاہ وزیر خان، رحیم ایڈوکیٹ، فرمان نے کہا کہ اسلام میں دیگر اقلیتی برادری کو پوری پوری حقوق حاصل ہے، پاکستان میں تمام اقلیتی برادری کو بھر پور حقوق حاصل ہے، اقلیت کیساتھ بھی پاکستانی شناختی کارڈ ہے، وہ جو جس بھی برادری کیساتھ ہیں لیکن وہ تو پاکستانی شہری ، انہوں نے کہا کہ حکومت چرچ، مندر، اور گردارے اقلیتی برادری کیلئے تعمیر کرائی جائے ، انہوں نے کہا کہ اقلیتی برادری کا کوٹہ بھی اب زیادہ ہونا چاہئے کیونکہ اقلیتی برادری کی تعداد میں بھی اضافہ ہو گیا ہے، انہوں نے کہا کہ اقلیتی برادری کیلئے حکومت فنڈز مقرر کرے جبکہ ان کے خواتین کو بھی تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ وہ اگر جاب کرے تو اس کو کوئی خطرہ نہ ہوں، انہوں نے کہا کہ حکومت اقلیتی برادری کیلئے قبرستان بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے ۔
780 total views, no views today


