اسلام آباد:(ان لائن) وزیراعظم عمران خان سے اطالوی وزیرخارجہ نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اورافغان صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیر اعظم عمران خان نے اطالوی وزیرخارجہ لیوگی ڈی مائیو کیساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ عالمی برادری افغان عوام کے ساتھ یکجہتی کرے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں طویل تنازع اور عدم استحکام کی وجہ سے پاکستان کو بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ ایک پرامن، محفوظ اور مستحکم افغانستان پاکستان اور علاقائی ممالک کے بہترین مفاد میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں سیکیورٹی کی صورتحال،امن و امان کا استحکام ضروری ہے۔ کسی بھی بحران سے بچنے کے لیے معاشی استحکام ترجیح ہونی چاہیے۔ وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اٹلی پاکستان تجارت، سرمایہ کاری اور دفاع میں اہم شراکت دار ہیں۔
788 total views, no views today



