سوات، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سوات اور تحصیل بارزکے عہدیداروں اور صدور نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے تبادلے کامطالبہ کردیا ، پیر کو عدالتوں سے مکمل بائیکاٹ کااعلان ، کسی وکیل کے مسئلہ پر نہیں بلکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے ناروا رویے کیخلاف احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سوات کا ایک پر ہجوم اجلاس ڈسڑکٹ بارروم میں منعقد ہوا اجلاس میں بریکوٹ ، کبل ، مٹہ ، خوازہ خیلہ اور بابوزئی کے وکلاء نے بھر پور طریقے سے شرکت کی
ڈسٹرکٹ بار صدر محمدظاہر خان ایڈؤکیٹ ، سابق صدر شمشیر علی خان ایڈوکیٹ، شیرمحمد خان، حق نواز ایڈوکیٹ، عبدالودود ایڈوکیٹ، لیاقت علی خان ایڈوکیٹ، ریاض احمد ایڈوکیٹ سردار احمد خان یوسفزئی ایڈوکیٹ اور دیگر مقررین نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس فوری طور پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سوات شریف احمد کو یہاں سے تبدیل کریں مقررین نے اس سلسلے میں ایف آئی آر درج کرانے کا بھی مطالبہ کیا ہے مقررین نے کہا کہ سوات کے سینئر وکلاء کیخلاف درج ایف آئی آر واپس لئے جائیں وکلاء کا کہنا تھا کہ ہم نے عدالتوں میں توڑ پھوڑ نہیں کی اور جوڈیشری عملہ اور سٹاف کلرکوں سمیت ہمارے پیچھے آئے اور وہ حالات خراب کرنا چاہتے تھے تاہم ہم نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا اور توڑ پھوڑ نہیں کی ہے وکلاء نے پیر کے روز عدالتوں سے مکمل بائیکاٹ اور پھر سے آئندہ لائحہ عمل طے کرنے کا اعلان کرتے ہوئے چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ اور دیگر اعلیٰ حکام سے مداخلت کرنے اور ڈسٹرکٹ بار اینڈ سیشن جج سوات کو تبدیل کرانے کی اپیل کی سوات کے تحصیلوں کے بار رہنماؤں نے بھی اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار سوات سے یکجہتی کا اظہار کیا ۔۔۔
343 total views, no views today


