بریکوٹ، تحصیل بریکوٹ کے ال پارٹیز کے کوششوں نے بریکوٹ میں محکمہ سوئی گیس نے سوئی کی فراہمی پر کام شروع کردیا۔سوئی گیس کی فراہمی سے بریکوٹ کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور امید کرتے ہوئے کہا کہ بریکوٹ کے علاوہ دیگر علاقوں کو بھی سوئی گیس کے فراہمی شروع کرنے کے لئے ال پارٹیز اپنا بھر پور کردار ادا کرے گا۔
بریکوٹ میں محکمہ سوئی گیس نے تحصیل بریکوٹ کے ال پارٹیزکے قائدین جن میں اے این پی فضل اکبر خان ،فضل الہی عرف بالی خان ،مسلم لیگ (ن) تاج محمد خان ،پی ٹی آئی تحصیل بریکوٹ صدر انجئینر شرافت علی ،قومی وطن پارٹی سے صدیق علی خان ،فضل ودود باچہ ،جمعیت علماء اسلام سے شاہی نواب باچہ،جماعت اسلامی سے فدا محمد خان گران جی کے علاوہ دیگر کے ساتھ ملاقات کی تھی ۔اس اجلاس میں محکمے کو بتایا گیا کہ بریکوٹ کے عوام کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے اور مذید برداشت کے قائل نہیں ہیں ۔بعد میں محکمہ سوئی گیس کے اعلیٰ احکام نے وفود کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ تین کے اندر اندر بریکوٹ کو سوئی گیس کی فراہمی کا عمل شروع ہو جائے گا ۔محکمہ سوئی گیس نے وعدے پر عمل کرتے ہوئے بریکوٹ میں سوئی گیس کی فراہمی پر عملی اقدامات اٹھائیں اور گھر گھر کو کنکشن کا سلسلہ جاری ہوا ۔میڈیا سے اے این پی کے تحصیل رہنماء فضل اکبر خان نے کہا کہ سوئی گیس کی فراہمی میں ال پارٹیز نے بھر پور کردار ادا کیا ہے اور ائندہ بھی علاقے کے مفادات کے تحفظ کے لئے سیاست سے بالاتر ہو کر خدمت کریں گے ۔
339 total views, no views today


