مینگورہ، سکاوٹس کے عالمی دن کے موقع پر سوات سکاوٹس اوپن گروپ کے زیر اہتمام شجرکاری مہم کا آغاز ، ممبر صوبائی چیئرمین ڈیڈک فضل حکیم خان تقریب کے مہمان خصوصٰ تھے ، اس موقع پر سوات سکاوٹس اوپن گروپ کے گروپ لیڈر اختر علی ، رابطہ سیکرٹری سیاب خان نے تقریب کیلئے بھر پور انتظامات کئے گے ، ممبر صوبائی اسمبلی فضل حکیم خان نے سکاوٹس فرہاد علی ، شاکر اللہ ، ضیاء اللہ ، احسان اللہ اور دیگر کے ہمراہ پودا لگا کر شجر کاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا ، فضل حکیم خان نے سکاوٹس کے عالمی دن کے موقع پر سوات سکاوٹس اوپن گروپ کی ملک و قوم کیلئے خدمات اور شجر کاری میں حصہ لینے پر کی کارکردگی کو سراہا ، سوات سکاوٹس اوپن گروپ نے ممبر صوبائی اسمبلی کو بیج لگا کر اپنے ممبر کے طور پر نامزد کیا ، اس موقع پر فضل حکیم خان نے کہا کہ شجرکاری مہم میں ہم سے کو حصہ لینا چاہئے ، ہماری صوبائی حکومت سوات جیسے علاقوں میں جنگلات کے فروغ کیلئے کوشاں ہے ، انہوں نے کہا کہ امسال سوات بھر ریکارڈ شجر کاری کی جائیگی ۔
666 total views, no views today


