مینگورہ، ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن سوات کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صد ارت محمد ظاہر خان ایڈوکیٹ منعقد ہوا ، اجلاس میں سوات بار ایسو سی ایشن کے تمام ممبران کے علاوہ ضلع سوات کے تمام تحصیل بار ایسو سی ایشن کے معزز ممبران ، کابینہ ، صدور خیبر بختونخوا بار کونسل ملاکنڈ ڈویژن ممبران ،پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بینچ کے معزز ممبران ، صدور کابینہ نے بھی شرکت کی ، اجلاس کی کاروائی تلاوت کلام پاک سے شروع ہوئی جس کے بعد بار کے معزز ممبران میں سے سینئر وکلاء و معزز ممبران خیبر پختونخوا بار کونسل ، تحصیل بار کے صدر و پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بینچ کے صدر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ، بار نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سوات شریف احمد کے خراب نامناسب اور توہین امیز رویئے کی شدید مذمت کی ، یہ بات واضح کرنا نہایت ضروری ہے کہ بعض افراد نے یہ پروپیگنڈہ شروع کیا ہے کہ سیشن جج موصوف کے خلاف وکلاء نے اس لئے مہم شروع کی ہے کہ انہوں نے ایک وکیل کی ضمانت قبل از گرفتاری کو نامنظور کی ہے ، ان افراد کی یہ پروپیگنڈہ سراسر غلط اور بے بنیاد ہے کیونکہ وکلاء نے ڈسٹرکٹ جج موصوف کے تبادلہ کی تحریک اس لئے شروع کی ہے کہ جج موصوف کارویہ انتہائی ہنک امیز اور نامناسب ہے اور انہوں اپنے ماتحت عملہ اور عدلیہ کے وملازمین ، کلرکس کو وکلاء کے خلاف بھڑکا کر استعمال کیا اور اُن کلرکوں نے سیشن جج موصوف کے ایماء و سازش پر وکلاء کے خلاف انتہائی نازیبا الفاظ استعمال کئے اور انہوں نے ساری حدود پارکر اخبارات میں بھی بیانات دیئے جو ریکارڈ پر موجود ہے اور سیشن جج موصوف مذکورہ بالا کلرکس کا وکلاء کے خلاف اپنے دفتر نصب شدہ کیمروں (سی سی ٹی وی کیمرے)کے ذریعے ان نازیبا حرکات و الفاظ سے لطف اندوز ہوتا رہا ، مزید یہ کہ آج جج موصوف کے حکم پر سارے ماتحت ججز صاحبان نے اپنی اپنی عدالتوں کو تالے لگائے اور ہمراہ سٹاف کے عدالتی کاروائی سے ہڑتال کی حالانکہ انہیں بحیثیت سرکاری ملازمین ہڑتال کرنے کا حق نہ تھا ، الغرض اگر وکلاء نرمی سے کام نہ لیتے تو ہوسکتا تھا کہ کلرکس اور وکلاء کے مابین خونی جھگڑا ہوتا ، یہی وجہ ہے کہ سارے وکلاء مطالبہ کرتے ہیں کہ شریف احمد سیشن جج سوات کافی الفور تبادلہ کیا جائے اور آج مورخہ 23-02-015 کو سارے ملاکنڈ ڈویژن بشمول پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بینچ دارالقضاء سوات کے وکلاء ہڑتال پر ہونگے اور عدالتوں میں پیش نہیں ہونگے ، خیبر پختونخوا ملاکنڈ ڈویژن سے تعلق رکھنے والا معزز ممبران نے بھی ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن سوات عدالت عالیہ پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بینچ دارالقضاء بار ایسو سی ایشن کے اس فیصلہ کی توثیق کی اور خیبر پختونخوا بار کونسل نے بھی ملاکنڈ ڈویژن میں وکلاء کے ہڑتال توسیع کردی ، ڈسٹرکٹ بار سوات پشاور ہائی کورٹ بار مینگورہ بینچ آج پیر کے دن آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان اُسی دن کرینگے ۔
624 total views, no views today


