مینگورہ،قومی وطن پارٹی کے ڈپٹی صوبائی جنرل سیکرٹری فضل رحمان نونونے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت میں عوام کی فلاح وبہبود اور مسائل کے پائیدار حل کیلئے شامل ہوئے تھے مگر چندماہ میں صوبائی حکومت کی نا اہلی کا پردہ چاک ہوا، انصاف اور میرٹ کی بالادستی محض نعرے ثابت ہوئے آج خیبرپختونخوا میں حکومتی رٹ کہیں نظر نہیں آرہی ، مہنگائی ، بدامنی اورلوڈشیڈنگ نے عوام کاجینا محال کردیا ہے ، قومی وطن پارٹی ہی عوام کا حقیقی پلیٹ فارم ہے
ان خیالات کااظہار انہوں نے دنگرام میں قومی وطن پارٹی پی کے اکیاسی کے ارگنائزر اور معروف گورنمنٹ کنٹریکٹر حاجی عمر زادہ کے حجرے میں رکنیت سازی مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پارٹی رکنیت سازی مہم کا باقاعدہ افتتاح بھی کردیاگیا ، پروگرام سے رضاء اللہ ایڈووکیٹ اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا، انہوں نے کہاکہ قومی وطن پارٹی کھوکھلے دعوؤں اور نعروں پر یقین نہیں رکھتی بلکہ عوام کے مسائل کے حقیقی حل کیلئے جدوجہد ہی ہماری منزل ہے ، انہوں نے کہاکہ پی کے اکیاسی میں پارٹی رکنیت سازی مہم کاآغاز کردیاگیا ہے عوام قومی وطن پارٹی کے پرچم تلے افتاب احمدخان شیرپاؤ کی قیادت میں متحدہوجائیں ، وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے حقوق کے حصول کیلئے مشترکہ جدوجہد کریں تقریب میں علی اکبر منا ، گوہر علی کے علاوہ پی کے اکیاسی سے تعلق رکھنے والے پارٹی کارکنوں اورعوام نے بھی شرکت کی ، مقررین نے عوام سے شفاف رکنیت سازی کے ذریعے کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔
قومی وطن پارٹی کے راہنماؤں نے بونیرمیں پارٹی راہنماء عدالت خان ایڈووکیٹ پر حملہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے،اس حوالے سے فضل رحمان نونو نے ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بونیرمیں رونماہونے والے واقعہ کی وجہ سے عوام میں عدم تحفظ کا احساس پیداہوگیا ہے ،انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کے امن وامان کے حوالے سے کئے گئے تمام تر دعوے غلط ثابت ہوگئے ہیں ،انصاف کی فراہمی اورامن کے قیام میں صوبائی حکومت مکمل طورپرناکام ہوچکی ہے،انہوں نے بونیرمیں پارٹی راہنماء عدالت خان پرحملے اوران کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حملہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
513 total views, no views today


