سوات ( سوات نیوز)ہمارے آباوآجداد کے جائیداد کو ناجائز طریقے سے قبضہ کرنے والوں سے واگزار کرایا جائے۔
تاکہ کسی خون ریز کو قبل ازوقت روکا جاسکے، ان خیالات کا اظہار سوات پریس کلب میں مینگورہ کے عمائدین علاقہ بہرام خان عیسیٰ خیل، ریاض ایڈوکیٹ، صلاح الدین، افرین، محمد قاسم میر خانخیل نے پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا، اس موقع پر مینگورہ کے مختلف خیلوں سے تعلق رکھتے ہوئے موجود عمائدین نے کہا کہ فضاگٹ سمیت مینگورہ شہر اور گرد نواح میں سینکڑوں کنال مشترکہ اراضی ہے جبکہ صرف فضاء گٹ میں مختلف اقوام کی مشترکہ 464 کنال اراضی ہے، جس میں جلات گجر نامی شخص نے 25 کنال خریدی ہے، مگر اس نے 25 کنال کی آڑ میں مبینہ طور پر دوگناہ سے بھی زائد اراضی پر قابض ہوچکا ہے، جبکہ مذکورہ علاقے میں قائم تجارات کے زد میں اکر گرانے والے تعمیرات کو دوبارہ تعمیر کررہے ہیں، جو کہ حکومت وقت کیلئے بھی لمحہ فکر یہ ہے، انہوں نے کیا کہ ہم نے مشترکہ طور پر کمشنر ملاکنڈ کو درخواست دی کہ مینگورہ کے مختلف اقدام کے عمائدین نے مشترکہ جائیداد کی تقسیم کیلئے دی ہوئی درخواست پر تاحال عمل درآمد نہ سکا لہذا متعلقہ درخواست تقسیم اراضی پر انتظامیہ فوری طور پر عمل درآمد کریں، حالانکہ متعلقہ درخواست ایڈ یشنل کمشنر ملاکنڈ کے واضح احکامات بھی موجود ہیں، عمائدین نے واضح کیا کہ ان کا گجر قوم کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں لیکن اگر اس میں حکومت وقت نے مداخلت نہ کی تو خونریز تصادم کا خدشہ ہے لہذا تصادم سے پہلے حکومت کو سنجیدگی سے مسئلے میں کردار ادا کرنا چاہیئے، عمائدین نے مطالبہ کیا کہ زمین کی تقسیم کے لئے دیئے گئے درخواست پر عملی اقدامات اٹھائیں اگر حکومت نے10کے اندر ہمارے مطالبات پر عمل درآمد نہیں کیا توتمام اقوام کے عمائدین پر مشتمل محلہ عیسیٰ خیل میں اگلا جرگہ کرینگے جس میں ائندہ کے لئے لائحہ عمل طے کیا جائے گا جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت وقت پر ہوگی۔
704 total views, no views today



