سوات (سوات نیوز ) سمسن گروپ آف کمپنیز نے مالم جبہ پر قابض ہو کر ہماری روزی روٹی چھین لی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان او ر وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے حال پر رحم کرکے ہمیں انصاف دیا جائے، ان خیالات کا اظہار مالم جبہ کے عمائدین نے سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر مالم جبہ میں کاروبار کرنے والے درجنوں نوجوان موجود تھے، مالم جبہ سے تعلق رکھنے والے ا مجد حسین اور دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جب سمسن گروپ آف کمپنیز نے مالم جبہ میں انوسٹمنٹ کی تو ہم بہت خوش تھے کہ اب سے ہمارا علاقہ ترقی کر پائے گا اور یہاں سیاحت کو مزید تقویت ملے گی، سیاحت کی بحالی کے بعد یہاں پر کاروبار کے مزید مواقع فراہم ہونگے اور اسی دوران سمسن گروپ آف کمپنیز نے کاروبار کرنے کے لئے ہمیں مارکیٹ مہیا کریگی،لیکن سب کچھ اس کے برعکس ہوا اور وہاں موجود چھوٹے کینٹین، ہوٹلز اور دوکانوں کو بند کردیا گیا، ہمیں تنگ کیا گیا اور ہم پر عدالت میں کیس بھی فائل کیئے گئے اسی طرح محکمہ فارسٹ کے ذریعے بھی ڈرایا دھمکا یا گیا، عمائدین کا مزید کہنا تھا کہ سمسن گروپ آف کمپنیزنے جہاں جھال بچھیایا ہے وہاں ان کے گھر اور جائیدادوں کو راستے جاتے ہیں جہاں انہیں روز روز تنگ کیا جاتا ہے، کمپنی نے صرف 55کنال 18مرلے زمین لیز پر لی تھی جبکہ اب اس سے زیادہ زمین پر قابض ہوچکے ہیں، مالم جبہ انٹری فیس کو عدالتی حکم کے باوجود 300کے بجائے 500روپے لیا جارہا ہے جس سے علاقے میں سیاحت کو نقصان ہورہا ہے اور سیاح زیادہ انٹری فیس کی وجہ سے یہاں انے سے کتراتے ہیں، عمائدین نے فریاد کرتے ہوئے کہا کہ سوات کی عدالتیں ہونے کے باوجود ان پر کراچی میں بھی کیس فائل کیا گیا ہے تاکہ بار بار تاریخ پر جاکر ہمیں مزید تنگ کیا جائے، علاقہ عمائدین نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہمارے کاروبار بحال کرنے میں اپنا کردار ادا کرے ایسا نہ ہو کہ بے روزگاری سے تنگ اکر نوجوان غلط اقدام اٹھائے۔
568 total views, no views today



