سوات(سوات نیوز)نوشہرہ سے بنڑ مینگورہ کو اپنے ماموں کے گھر آنے والا بچہ راستہ بھول کر مانیار چیک پوسٹ تک پہنچ گیا
چیک پوسٹ پر تعینات پولیس جوانوں نے چھوٹے بچے کو حفاظتی کسٹڈی میں لے کر تھانہ غالیگے پہنچا دیا،تھانہ میں ڈی ایس پی سرکل بریکوٹ ساجد ممتاز نے ایڈیشنل ایس ایچ اُو سب انسپکٹر احمد حسین کو بچے کے لواحقین تک رسائی حاصل کرنے اور محرر تھانہ غالیگے کو خصوصی طور پر بچے کے دیکھ بھال کرنے کا ٹاسک سونپ دیا۔
پولیس کنٹرول اور سوشل میڈیا کے ذریعے گمشدہ بچے کے لئے تشہیری مہم چلائی گئی،تین چار گھنٹے انتھک محنت کے بعد بچے کے رشتہ داروں تک رسائی حاصل کرنے میں کامیابی ملی۔بچے کے رشتہ داروں تک رسائی حاصل کرنے کے بعد قانونی لوازمات پورا کرنے کے بعد بچے کو بحفاظت رشتہ داروں کے حوالے کیا۔
سوات پولیس کے جانب سے بچے کو کھلونے، سویٹس وغیرہ تحائف میں دئیے، اچھے دیکھ بھال، حسن سلوک اور بچے کو بحفاظت لواحقین کے حوالے کرنے پر ڈی پی اُو سوات زاہد نواز مروت نے ڈی ایس پی سرکل بریکوٹ ساجد ممتاز اور اُن کے ٹیم کے لئے توصیفی اسناد اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا۔
692 total views, no views today



