مینگورہ(سوات نیوز)معذورافراد کی سیاسی،معاشرتی اور قانونی تحفظ کے لئے موثراقدامات اٹھاناوقت کی اہم ضرورت ہے،اس ضمن معاشرہ کے ہرفرد کو کردار ادا کرنا چاہئیے،ان خیالات کا اظہار پختونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر خالدمحمودخالد نے مینگورہ میں افرادباہم معذوری کے مسائل وحقوق کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ ہمارے معاشرے میں معذور افراد کو ان کاجائزمقام حاصل نہیں اور نہ ہی انہیں سرکاری محکموں میں نمائندگی دی جاتی ہے جس کے سبب نہ صرف ان کے مسائل میں اضافہ ہورہاہے بلکہ وہ احساس محرومی کابھی شکار ہو جاتے ہیں،انہوں نے کہاکہ ان لوگوں کو بھی معاشرہ میں عام لوگوں کی طرح حیثیت اور اہمیت دینی چاہئیے کیونکہ یہ ان کا جائز اور قانونی حق بنتاہے ،انہوں نے کہاکہ ہم پرفورم اور ہرپلیٹ فارم پر معذور افراد کوانہیں حقوق دلانے اور ان کے مسائل کے حل کے لئے آواز اٹھائیں گے
604 total views, no views today



