ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ خان کے مداح نے اپنے پسندیدہ اداکار کے ساتھ تصویر بنوانے کے لئے بھوک ہڑتال کردی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان ان دنوں اپنی فلم ’’پریم رتن دھن پایو‘‘ کی شوٹنگ کے لئے بھارتی ریاست گجرات کے شہر گوندل میں موجود ہیں جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ان کے اسی شہر کے رہائشی بابو بھائی ششانگیا نامی ایک مداح نے بھوک ہڑتال کردی۔ اس کا کہنا ہے کہ جب تک سلمان خان اس کے ساتھ تصویر نہیں بنواتے تب تک اس کی بھوک ہڑتال جاری رہے گی۔
732 total views, no views today
Comments


