مینگورہ( سوات نیوز)سوات پریس کلب کے مرحوم ممبر اسماعیل خان کی وفات پر سوات پریس کلب میں تعزیتی اجلاس ہوا،اجلاس کی صدارت چئیرمین محبوب علی نے کی، جس میں تمام عہدیداروں اور ممبروں نے شرکت کی، شرکاء نے مر حوم اسماعیل خان کی صحافتی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا،وہ سوات یونین آف جرنلسٹس کے صدرفضل رحیم خان کے چھوٹے بھائی تھے،اجلاس میں چیف آرگنائزر غلام فاروق،سوات الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے صدر شہزاد عالم،سوات پریس کلب کے سابقہ چئیرمین رشید اقبال ،حضرت بلال ماماجی اور دیگر نے شرکت کی،آخرمیں شرکاء نے مرحوم کی مغفرت کے لئے اجتماعی دعا کی۔
462 total views, no views today
Comments



