سوات:پولیس اور وکلاء کا کردار اصلاحی معاشرے کا قیام اور قانون کی بالادستی ہے، دونوں مل کر معاشرے کے مظلوم عوام کو انصاف کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات زاہد نواز مروت نے ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ہائی کورٹ بارکے صدر سعید خان اور جنرل سیکرٹری حافظ اشفاق احمد نے انکو ہائی کورٹ سیکورٹی اور تفتیشی افسران کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور کہا کہ تفتیشی افسران کو جدید تربیت کی اشد ضرورت ہے تاکہ مظلوم کو انصاف اور ظالم کو سزا یقینی بنائی جاسکیں، انہوں نے کہا جمہوریت کو توانا بنانے کیلئے قانون کی بالادستی ضروری ہے،،ڈی پی او زاہد نواز نے انصاف کی فراہمی کیلیے ہائی کورٹ اور وکلاء کے کردار کو سہراتے ہوئے کہا کہ پولیس اور وکلاء مل کر اصلاحی معاشرے کے قیام کیلئے اہم کردار ادا کرتے ہیں اور دونوں کے باہمی تعاون سے مظلوم عوام کو انصاف کی فراہمی ممکن بنائی جا سکتی ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں وکلاء کی زمہ داری بھی بڑھ گئی ہے لہذا وکلاء کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیں انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ اور وکلاء کی ہر ممکن سیکورٹی کو یقینی بنایا گیا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ تما م کا موں میں وکلاء کے ساتھ مل کر فیصلے کئے جاسکیں۔
ترجمان سوات پولیس
574 total views, no views today



