مینگورہ ، سوات کے علاقہ رحیم آباد میں ایس پی ایس کالج میں اینول ٹریکرز میٹ اپ کا انعقاد ہوا جس میں مردان، پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ اور بلوچستان سے ٹریکرز، کوہ پیما اور پہاڑوں پر چڑھنے والوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ واضح رہے کہ سال2010ء تا 2013ء یہ پروگرام اسلام آباد میں منعقد ہواتھا۔ امسال یہ پروگرام سوات میں منعقد کیا گیا جس کی میزبانی ایس پی ایس ٹریکنگ کلب نے کی۔ پروگرام کا مقصد2014ء میں جتنی سرگرمیاں ہوئی ہیں، انھیں دیگر دوستوں کے ساتھ شیئر کرنا تھا۔اور اس کے ساتھ ساتھ مستقبل کی سرگرمیاں ہائیکنگ، ٹریکنگ، کوہ پیمائی وغیرہ زیر بحث لانا ہوتا ہے۔
538 total views, no views today
Comments


