اسلام آباد: پاک ایران بارڈرپنجگورکےعلاقےمیں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسزکی پیٹرولنگ ٹیم کونشانہ بنایا ہے ۔دہشتگردوں کی فائرنگ سے سپاہی جلیل خان شہید ہوگیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک ایران بارڈر پنجگورکےعلاقےمیں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسزپرحملہ کیا اس دوران فائرنگ کےتبادلےمیں سپاہی جلیل خان شہید ہوگیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسزملک دشمن عناصرکوشکست دینےکیلئےپرعزم ہیں اور بلوچستان میں امن استحکام اورترقی کاسفرمتاثرنہیں ہونےدینگی
502 total views, no views today
Comments



