آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ سیریزکے لیے پاکستان اوربنگلہ دیش کا پہلا ٹیسٹ جمعہ چھبیس نومبر سے ظہوراحمد چودھری اسٹیڈیم ڈھاکا میں شروع ہورہا ہے۔ بنگلہ دیش باہمی گیارہ ٹیسٹ میں کبھی پاکستان کو شکست نہیں دے سکا۔ دس پاکستان نے جیتے،ایک ڈراہوا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح نوبجے شروع ہوگا۔
پاکستان نے ٹیسٹ کےلیے بارہ رکنی ٹیم کااعلان کردیا۔ عابد علی کے ساتھ امام الحق اوپن کریں گے۔ اظہرعلی،بابراعظم،فوادعالم اورمحمد رضوان مڈل آرڈر دواسپنرنعمان علی اورساجد خان، فاسٹ بولرزشاہین شاہ،حسن علی اورآل راؤنڈرفہیم اشرف ہوں گے۔ بارہ رکنی ٹیم میں شامل عبداللہ شفیق متوقع طورپربارہویں کھلاڑی ہوں گے۔
بنگلہ دیش کے تجربہ کارآل راؤنڈرشاکب الحسن فٹنس ٹیسٹ پاس نہ کرسکے۔ کپتان مومن الحق کی ٹیم میں مشفیق الرحیم کی واپسی ہوگی۔ ٹیم میں چاران کیپ کھلاڑی شامل ہیں۔
942 total views, no views today



