مینگورہ، تحریک انصاف کے ایم این اے مرادسعیدکیخلاف مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کا احتجاجی مظاہرہ،جلوس ونعرہ بازی،جعلی ڈگری اوردیگرتعلیمی دستاویزات بارے فوری تحقیقات کرانے کا مطالبہ، گذشتہ روز مینگورہ میں ایم ایس ایف کے عہدیداروں اورکارکنوں نے پی ٹی آئی کے ایم این اے مرادسعیدکیخلاف مظاہرہ احتجاجی کیا،مشتعل مظاہرین گوخٹک گو اورگومرادگو کے نعرے لگاتے ہوئے جلوس کی شکل میں سوات پریس کلب کے سامنے پہنچ گئے جہاں پر فیڈریشن کے صدر وقار اوردیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ پرویزخٹک کے حکم پر مرادسعید کیلئے یونیورسٹی میں وی وی آئی پی حال قائم کیاگیا جہاں پر اس نے ایگزامنروں کو تین خالی پرچے دئے مگراس کے باوجود بھی انہیں ایک گھنٹہ میں پاس قراردیا گیا جو تعلیم کیساتھ کھلااورسنگین مذاق ہے،
انہوں نے کہاکہ انصاف ،میرٹ اورتعلیم کوفروغ دینے کے نعرے لگانے والوں نے از خود میرٹ کی دھجیاں اڑادی ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،انہوں نے کہاکہ ایم این اے مرادسعیدقائم کردہ کمیشن کے سامنے بھی پیش نہیں ہوا کیونکہ انہیں معلوم تھا کہ وہ حق پر نہیں اس لئے پیش ہونے سے کتراتا ہے،انہوں نے کہاکہ جعلی ڈگری اوردھوکہ دہی سے امتحان پاس کرنے والے قوم کی کیا خدمت کریں گے ؟مرادسعیداورپرویزخٹک کو مستعفی ہونا چاہئے ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن اورسپریم کورٹ اس سلسلے میں تحقیقات کریں،اس موقع پر سہیل احمد،حضرت علی اورفیڈریشن کے دیگرعہدیداروں سمیت مسلم لیگ ن کے راہنما محسن کمال شریف بھی موجود تھے۔
333 total views, no views today


