مینگورہ،سوات کے تحصیل کبل کے علاقہ چینو بابا کانجو میں دو موٹر کاروں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں چار خواتین زخمی ہوگئیں، کانجو پولیس سٹیشن کے مطابق کانجو کے نواحی علاقہ چینو بابا میں دو مخالف سمتوں سے انے والے موٹر کاروں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں چار خواتین زخمی ہوگئیں، جن کو فوری طبی امداد کیلئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کیا گیا، ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی خواتین کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
دوسری طرف چپریال میں ارمی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مشتبہ شدت پسند کو گرفتار کرلیا ہے، ذرائع کے مطابق ارمی نے خفیہ اطلاع ملنے پر گاؤں چپریال سے حاکم خان ولد سرزمین سکنہ گاؤں گم سیر چارما چپریال کو گرفتار کرلیا، ذرائع کے مطابق چپریال پولیس سٹیشن میں حاکم خان کیلئے دہشت گردی کے مختلف 7 اے ٹی اے سمیت دیگر دفعات درج ہیں۔
664 total views, no views today


