سوات: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات زاہد نواز مروت نے کہا ہے کہ سوات میں جرایم پیشہ افراد کے خلاف منظم آپریشن جاری ہے اور سابقہ ادوار میں ہوئے جرایم میں سینکڑوں کیس ٹریس کر دئے گئے جو سوات پولیس کی بڑی کامیابی ہے، تمام پولیس سٹیشن کو بروقت ایف آئی ار درج کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ان خیالات کا اظہار مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ چارج سنبھالنے کے بعد تمام ایس ایچ اوز کو جرائم پیشہ افراد سے سختی سے نمٹنے کی ہدایت کرتے ہوئے انکے خلاف منظم آپریشن کن کا حکم دیا جس کے بعد پرانے 900کیسیز میں سے 750کیسئز کو ٹریس کیا گیا جبکہ مذید کو جلد ٹریس کیا جایئگا انہوں نے کہا کہ منشیات فروشی معاشرے کیلیے ناسور ہے جس کو ہر حال میں ختم کرانے کی ہدایت کی ہے اور ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف منظم اپریش شروع کیا ہے جس میں سینکڑوں منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے انکو پابند سلاسل کردیا ہے جبکہ درجنوں منشیات فروش علاقہ بدر ہوگئے ہیں انہوں نے کہا کہا کہ پولیس کو عوام کا خادم بنادیا ہے اور عوام کیلیے پولیس سٹیشن میں خصوصی سٹاف تعینات کیا گیا ہے اور تمام اہلکاروں کو عوام کے ساتھ نرمی کے ساتھ پیش آنے کی ہدایت کی ہے تاکہ پولیس پر عوام کا اعتماد برقرار رہ سکیں اور انکے درمیان دریاں کم ہوسکیں انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کو اوپن کورٹ میں بروقت حل کرنے کیلیے تمام تر اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں اور انکے حل کیلیے 24گھنٹے ہمارے دروازے کھلے ہیں تاکہ عوام کو فوری اور سستا انصاف میسر ہوسکیں
424 total views, no views today



