سوات:چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے نئے منظور شدہ گورنمنٹ ڈگری کالج سیدو شریف کے پرنسپل عنایت اللہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مختلف کالجوں سے داخلوں سے محروم ہونے والے طلباء کے داخلوں سے متعلق تفصیلی گفتگو ہوئی اور ضروری فیصلے کئے گئے۔ فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ گورنمنٹ ڈگری کالج میں داخلوں سے محروم طلباء کے لئے بلڈنگ کا بندوبست کیا گیا ہے جس کا افتتاح جلد کردیا جائے گا انہوں نے کہا کہ کالج میں داخلوں کیلئے فارم جمع کرانے کا سلسلہ بھی جاری ہے اس کیلئے باقاعدہ طور پر نوٹس جاری کیاگیا ہے۔ نئے ڈگری کالج سیدو شریف میں کلاسز کا آغاز آئیندہ دس سے بارہ دن میں کیا جائے گا تاکہ سوات کے ہونہال طلباء کا قیمتی وقت ضائع ہونے سے بچ سکے اور اپنی تعلیم جاری رکھ سکے، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے صوبے میں تعلیم کو اولین ترجیحات میں شامل کیا ہے اس لئے ہماری بھر پور کوشش ہے کہ کوئی طالب علم تعلیم سے محروم نہ رہ جائے ، انہوں نے کہا کہ سوات کے طلباء کو جو بھی مسئلہ درپیش ہوں ان کے حل کے لئے ہر فورم اور دن رات کوشش کروں گا ، سوات کے طلباء ذہین اور محنتی ہیں انہیں اکیلا نہیں چھوڑوں گا۔
845 total views, no views today



