سوات:ای پی ایس (انجمن تحفظ ماحولیات) کے زیر اہتمام صنفی تشدد کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئے تقریب کا مقصد صنفی تشدد کے خاتمے کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کرنا تھا۔تقریب میں اے ڈی سی ریاض علی،سوشل ویلفیئر افیسر نصرت،مختلف این جی اوز اور سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر ای پی ایس کے ایگزیکٹیوڈاریکٹر اکبر زیب نے تقریب کے اغراض و مقاصد بیان کئے اور کہا کہ ہر سال عالمی سطح پر 25نومبر سے 10دسمبر تک سولہ دن صنفی تشدد کے حوالے سے منایا جاتاہے۔اس کا مقصد پورے دنیا میں صنفی امتیازی سلوک کے نشانہ بننے والے افراد چاہے وہ خواتین ہو یا مرد،خواجہ ہو یادیگر افراد ہو ان کے خلاف تشدد کا راستہ روکھنا اور انہیں بہتری کے طرف لانا ہے۔اور ان کے تعلیم صحت اور دیگر مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات اٹھنا ہے۔
اس موقع پر اے ڈی سی ریاض علی اور سوشل ویلفیئر افیسر نصرت نے کہا کہ صنفی تشدد کے روک تھام وقت تقاضہ۔صنفی امتیاز کا مطلب کسی شخص سے جنس یا صنف کی بنیاد پر تعصب یا امتیازی سلوک برتنا ہے۔اس میں ایک صنف کو فطری یا پیدائشی طورپر دوسری صنف سے بہتر سمجھا جائے۔یہی صنفی امتیاز ہے۔اور یہی وجہ اکثر تشدد کا باعث بنتا ہے۔
تقریب کے شرکاء نے صنفی تشددکے مختلف پہلوں اجاگرکئے اورجامع بحث کے بعد تقریب کے شرکاء نے انفرادی اور اجتماعی طور پر صنفی تشد د کے روک تھام کیلئے مہم چلانے کا عہد کیا
751 total views, no views today
Comments



