چکدرہ:گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول بوڈا بابا اوچ کی بوسیدہ عمارت گرنے سے ایک بچی زخمی، ذراءع کے مطابق نذکورہ سکول کی عمارت 1984ء میں تعمیر کی گئی تھی ، مقامی شہریوں کی جانب سے کئی بار محکمہ تعلیم کے متعلقہ حکام کو سکول عمارت کی خستہ حالی کی نشاندہی کی گئی تھی مگرکسی نے کوئی نوٹس نہیں ، گزشتہ روز سکول کی بوسیدہ عمارت کی چھت کا ملبہ اچانک نیچے آگرا، طالبات اور سکول استانی نے بھاگ کر جان بچائی جبکہ ایک بچی ملبے کی زد میں آکر معمولی زخمی ہوگئی، مقامی لوگوں نے سکول عمارت گرنے پر گہری تشویش اور غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ یہاں کوئی بڑا حادثہ بھی رونما ہوسکتا تھا، انہوں نے عمارت فوری دوبارہ تعمیر کرنے سمیت غفلت و لاپرواہی برتتنے والے متعلقہ حکام کے خلاف کارروائی کابھی پر زور مطالبہ کیا
1,058 total views, no views today



