سوات:ڈی سی سوات جنید خان کے خصوصی ہدایت پر فوڈاتھارٹی سوات کا مختلف تحصیلوں میں ناقص خوراکی اشیاء کے خلاف کاروائیاں۔ دوکان سیل۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈایریکٹر اسد قاسم کے زیرنگرانی فوڈاتھارٹی کی ٹیمز نے ضلع سوات کے تحصیل مٹہ اور بحرین میں کاروائیاں ممنوعہ اشیاء کی برآمدگی پر دوکان سیل۔
علاوہ ازیں عوامی شکایات پر تحصیل بحرین میں دودھ کا معیار بھی موقع پر جدید مشین کیساتھ چیک کیاگیا۔ جبکہ بھاری مقدار میں گوٹکہ۔ مضر صحت انرجی ڈرنکس اور چائینہ سالٹ کو سرکاری تحویل میں لیا گیا۔ مالکان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی گئی۔ انسپکشنز کے دوران ٹریڈ فیڈریشن کے صدر اور نمائیندگان بھی موجود تھے جنہوں نے فوڈاتھارٹی کے کاروائیوں کو سراہا۔
ڈپٹی ڈایریکٹر اسد قاسم کا کہنا ہے کہ دوردراز علاقوں میں عوام کو صاف اور معیاری خوراک کی فراہمی فوڈاتھارٹی کا عزم ہے۔ جس کیلیے خصوصی ٹیمز تشکیل دی گئ ہیں۔
986 total views, no views today



