کالام، کالام علاقہ مشران نے پانچ مطلوب مجرموں کو پولیس کے حوالہ کردیا۔ مجرمان قتل کی واردات سمیت کئی دفعات کے تحت پولیس کو مطلوب تھے۔ تفصیلات کے مطابق یوسی اتروڑ کے علاقہ مشران ناظم ملک رؤف، ملک بخت روان، ملک مجید، ملک گل ذادہ نے نیک نیتی کے جذبے کے تحت پانچ مطلوب ملزمان کوتھانہ کالام پولیس کے حوالہ کردئے۔
ایس ایچ او تھانہ کالام بخت ذادہ کے مطابق ملزمان کئی سالوں سے پی پی سی تھانہ کلکوٹ کے پولیس کو قتل سمیت کئی وارداتوں میں ملوث تھے، ایس ایچ او تھانہ کالام کے مطابق ملزمان 302, 324, 148, 149 کے دفعات میں پولیس کو مطلوب تھے ۔ اور کلکوٹ پولیس سے فرار ہوکر اتروڑ میں روپوش تھے، جن کی اطلاع ملتے ہی انہوں نے علاقہ مشران سے بات چیت کرکے ملزمان کو پولیس کے حوالہ کرنے پر آمادہ کرلیا۔ ایس ایچ او بخت ذادہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کہا کہ وادی کالام کو مجرموں کی پناہ گاہ نہیں بننے دیں گے، سماج دشمن عناصر کا گھیرا تنگ کیا ہے۔رپورٹ : ایچ ایم کالامی
337 total views, no views today


